سندھ بجٹ 2026-2025: ملازمین کی تنخواہ میں 10 سے 12 فیصد تک اضافہ

سندھ اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا۔

بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں 10ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔مالی سال 2025-26 بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپےرکھا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

بجٹ میں تعلیم کیلئے 523.7 ارب جبکہ بلدیاتی ترقیاتی پروگرامز کیلئے 132 ارب روپے، صحت کیلئے 302 ارب روپے سے بڑھاکر 326.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں