تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کو "گھناؤنا جرم” قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسرائیل کو "بدترین انجام” کی دھمکی دی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ "اسرائیل نے ہماری ریاست کے خلاف گھناؤنا جرم کر کے اپنے لیے بدترین انجام کا انتخاب کیا ہے۔اب سخت ترین سزا کے لیے تیار ہو جائے۔
آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیلی حملوں میں ایران کے کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا کہ "ان سائنسدانوں کے جانشین ان کا مشن جاری رکھیں گے۔”
آیت اللہ خامنائی کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے نطانز اور فردو سمیت ایران کی جوہری تنصیبات اور فوجی اہداف پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
