انڈیا جہاز کریش: ایک مسافر زندہ بچ گیا

رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والا مسافر برطانوی شہری ہیں جنھوں نے حادثے سے متعلق میڈیا کو تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں سیٹ 11A پر ایک مسافر اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں جو کہ اس وقت ’ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زندہ بچ جانے والے مسافر نے میڈیا سے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس پر ان کا نام اور سیٹ نمبر 11A درج تھی۔

زخمی مسافر نے اس حادثے متعلق بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت جلدی میں ہوا۔

بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر ہلاک

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں