سیزن کا پہلا مینگو فیسٹیول جناح ٹاؤن کے اشتراک سے افتتاح کردیا گیا

کراچی: جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور ایم ایس سید گروپ کے اشتراک سے یوسی 5، پی آئی بی گراؤنڈ میں سیزن کا پہلا مینگو فیسٹیول کا گزشتہ شب باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں آموں کی 16 نایاب و اعلیٰ اقسام جن میں چونسا، سندھڑی، الفانسو، مالدا، نیلم، امرپالی، فضلی سمیت دیگر شامل تھیں، شہریوں کے لیے مناسب نرخوں پر پیش کی گئیں۔

اس فیسٹیول کا مقصد عوام کو موسمی پھل کی معیاری اقسام سستے داموں فراہم کرنا اور فیملی تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ فیسٹیول میں بچوں کے لیے جھولے، کھانے پینے کے اسٹالز اور خواتین کے لیے جیولری و دیگر اشیاء کے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہیں شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی یوسی 5 کے چیئرمین کلیم عثمانی تھے، جبکہ یوسی وائس چیئرمین راؤ محسن، کونسل ممبر انا عبدالرشید، راؤ کاشف، ٹرانسجینڈر رکنِ کونسل سعدیہ چوہدری اور ٹاؤن افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

یوسی چیئرمین نے فیسٹیول کو عوامی سطح پر ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے ایسی سرگرمیوں کے فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں