چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن کا متوقع بارشوں کے پیشِ نظر مختلف یوسیز کا دورہ، نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا

کراچی: چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن  حاجی نواز علی بروہی نے مون سون کی متوقع بارشوں کے پیشِ نظر یونین کونسل 14، 15 اور 16، بالخصوص بلوچ گوٹھ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نکاسی آب کے نظام، نالوں کی صفائی اور سڑکوں کی حالت کا خود تفصیلی  جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے موقع پر ہی صفائی کے کام کا آغاز کروایا اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اولین ترجیح منگھوپیر ٹاؤن کی عوام کو بارش کے دنوں میں مشکلات سے بچانا ہے

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ بارش عوام کے لیے رحمت ہی رہے، زحمت نہ بنے۔ اس کے لیے ہم نے پہلے سے تیاری شروع کر دی ہے۔ نالے کھولے جا رہے ہیں، صفائی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کھڑا نہ ہو، سڑکیں بند نہ ہوں، اور لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔” منگھوپیر ٹاؤن میں اب کام صرف رپورٹس اور تصاویر تک محدود نہیں، بلکہ حقیقی طور پر گلی گلی، محلہ محلہ کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں دفتر میں بیٹھ کر فائلوں پر دستخط کرنے والا نمائندہ نہیں، میں ہر یو سی میں خود موجود ہوں، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں کام اپنی نگرانی میں کروا رہا ہوں تاکہ کوئی افسر یا عملہ لاپروائی نہ دکھائے،”

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اس وقت منگھوپیر ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں "رین ایمرجنسی آپریشن” جاری ہے۔ نالوں کی مکمل صفائی، کچرے کی منتقلی، پانی کی نکاسی کے لیے جگہوں کی بحالی، اور سڑکوں کی مرمت جیسے کام زور و شور سے ہو رہے ہیں۔ ہر یونین کونسل میں انچارج تعینات کر دیے گئے ہیں، اور عملہ دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ "ماضی میں منگھوپیر ٹاؤن کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ ہم نے طے کر لیا ہے کہ منگھوپیر کو ایک ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا۔ ہر گلی صاف ہوگی اور ہر شہری کو سہولت ملے گی۔ یہ میرا وعدہ ہے!””یہ جو سفر ہم نے شروع کیا ہے، یہ محض وقتی نہیں۔ہم ہر دن کچھ بہتر کرنے کی نیت سے نکلتے ہیں۔ منگھوپیر ٹاؤن کو ہم ترقی، صفائی، سہولت اور امن کا مرکز بنائیں گے۔ اور یہ کام عوام کی دعاؤں اور تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔”علاقے کے رہائشی، بزرگ شہری، نوجوان اور سیاسی و سماجی حلقے چیئرمین کے اس عوامی اور عملی انداز سے بے حد متاثر ہیں۔

 

بلوچ گوٹھ کے ایک معمر رہائشی کا کہنا تھا:

"ہم نے برسوں بعد ایسا نمائندہ دیکھا ہے جو ہر وقت فیلڈ میں موجود ہوتا ہے۔ آج واقعی لگتا ہے کہ منگھوپیر کا مستقبل روشن ہے ہم نے بہت سے وعدے سنے، بہت سے نمائندے دیکھے، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ٹاؤن  چیئرمین خود ہمارے درمیان موجود ہے، کیچڑ میں کھڑا ہے، گلیوں کا معائنہ کر رہا ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ حاجی نواز علی بروہی جیسے لوگ کم ہی ملتے ہیں، جو صرف بات نہیں کرتے، کام کر کے دکھاتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا عارف ،کونسل ممبر قائد حسب اختلاف حبیب اللہ سواتی، اے ڈبل ای مظہر شاہ، ڈائریکٹر سینیٹیشن لیاقت صوبہ، سب انجینیئر جنید صدیقی، علاقائی معززین و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں