ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور طاقت سے ردعمل دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تمام مفاداتفوجی اڈے اور تنصیبات نشانے پر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب امریکی حکام مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیاں دے کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔امریکی حکام کو، بالخصوص نئے وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اسلامی انقلاب کے بعد کی 40 سالہ ایرانی مزاحمتی تاریخ کا بغور مطالعہ کریں۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل نصیر زادہ نے واضح کیا کہ ایران کبھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔
