کراچی:ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کی حدود سیکٹر 8-اے میں مددگار 15 کے اہلکاروں پر تشدد۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا
دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاع بوقت 1500 بجے کے قریب 15 مددگار پولیس کو موصول ہوتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، تو وہاں جھگڑا کرنے والے کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنا شروع کردیا۔
پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی "ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی” نے ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد کو فوری ایکشن لینے کا حکم جاری کیا۔
ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد "انسپکٹر پرویز سولنگی” نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ بہترین حکمت عملی سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والوں میں چچا اور بھتیجا اور چار ملزمان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں۔
(1)۔ عبداللّٰہ ولد محمد وزیر
(2)۔ احمد عبداللّٰہ ولد ہارون
(3)۔ سہیل ولد رفیق
(4)۔ محمد اظہر ولد سعید
(5)۔ محمد ریحان ولد علی
(6)۔ محمد ولد فدا
باقی بھاگ جانے والے ملزمان کے خلاف پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگری کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔
