کورنگی کی حدود میں صفائی مہم کو جاری و ساری رکھا جائے:محمد نعیم شیخ

کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے میونسپل کمشنر غلام فرید کے ہمراہ عید الاضحی کے تینوں ایام میں تواتر کے ساتھ کورنگی ٹاون  کی حدود سے آلائشیں اٹھانے کے کاموں کا معائنہ کیا، کورنگی میں کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے تھے، عیدالاضحی کے تینوں دن آلائیش اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کا م کو مانیٹرکیا گیا ،کورنگی ٹاون  کی حدود سے مجموعی ہزاروں آلائشیں اٹھائی گئیں چئیر مین کورنگی ٹاون نے نے تمام بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورنگی کی حدود میں صفائی مہم کو جاری و ساری  رکھا جاۓ اور عیدالاضحی کے الائشوں کی باقیات کو فوری طور پر محلے گلیوں اور شاہراہوں سے صاف کر دیا جاۓ تا کہ کورنگی کی عوام کو صحت مند ما حول میسر آسکے

جس میں خصوصاً قربان گاہوں اور ایسے تمام مقامات جہاں قربانی کے جانوروں کا فضلہ اور گھاس پھوس موجود ہے وہاں صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر خصوصی توجہ دی جائے

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے افسران اور ملازمین دن رات کورنگی ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد "کورنگی کلین کیمپین” کے اگلے مرحلے کے طور پر پورے کورنگی ٹاؤن میں کلین اینڈ گرین کے ساتھ ساتھ فیومیگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کورنگی کی عوام کو بیماریوں سے پاک اور صحت مندماحول فراہم کیا جا سکے۔اس دورے کے موقع پر  یوسیزچیئرمین، وائس چئیر مین، کونسلرز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، ٹی ایم سی کورنگی کے افسران و عملہ بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں