وطن کے تحفظ اور ناموس کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،مولانا ناصر خالد محمود سومرو

کراچی(رپورٹ: گھنشام میگھواڑ) جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کی مجلس عاملہ اور امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث دودائي روڈ لاڑکانہ میں مولانا ناصر خالد محمود سومرو کی زیر صدارت ہوا. جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محبت علی کھڑو سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے یوم تکریم شہداء پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ وطن کے تحفظ اور ناموس کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں،  قوم اپنے ان محسنین کو ہمیشہ یاد رکھے گی،  قربانی دینے والے یہ نوجوان قابل فخر ہیں، ان کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہا تھا کہ عمران نیازی جلد بیرونی آقاؤں کی طرف رخ کرے گا، پی ٹی آئی جھوٹ کی بنیاد پر صرف سوشل  میڈیا  پر نظر آنے والی جماعت ثابت ہوئی ہے، جس نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے لاڑکانہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے دن بہ دن خراب ہو رہی ہے، شہر میں چوری، ڈکیتی سمیت لوٹ مار کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی جس کے باعث لاڑکانہ کا عوام غیر محفوظ ہے،۔لاڑکانہ کے سرکاری اداروں میں عوامی مسائل درپیش ہیں، سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریض دوائی کے لئے دربدر ہو رہے ہیں، اور اسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، دیگر سرکاری اداروں سمیت تھانوں میں رشوت کا بازار گرم ہے، اداروں میں کسی کام کی غرض سے آنے والے شہریوں کو صرف ادھر اُدھر  گھمایا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں