کراچی: عیدلا ضحی کے دوسرے روز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کے ہمراہ گڈاپ ٹاؤن میں قائم مختلف آلائش کلیکشن پوائنٹس اور یونین کونسل شاہ مرید میں واقع ٹرنچز (گڑھے) کا تفصیلی دورہ کیا
اس موقع پر صفائی کے انتظامات، ویسٹ کلیکشن کے نظام اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،دورے کے دوران ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل لغاری، دیگر متعلقہ افسران اور منتخب اراکینِ کونسل بھی ان کے ہمراہ تھے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں, عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے,عید الا ضحی کے موقع پر آلائشوں کی بروقت صفائی یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، اضافی مشینری اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے کثیر تعداد میں کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے آلائشوں کو باقاعدہ رجسٹرڈ گاڑیوں کے ذریعے ٹرنچز تک منتقل کیا جا رہا ہے, روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اشتراک سے ہم نے ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت نہ صرف آلائشیں اٹھائی جا رہی ہیں بلکہ اسپرے، چونے کا چھڑکاؤ، بدبو ختم کرنے والے کیمیکل کا استعمال بھی کیا جارہا ہے, ہیڈ آفس،کیمپ آفس اورمختلف یوسیز میں شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشہواری نہ ہوگڈاپ ٹاؤن کی عوام سے گزارش ہے کہ آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں، تاکہ ہم سب مل کر ایک صاف ستھرا گڈاپ بنا سکیں, انتظامیہ کی جانب سے صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں،
اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر انچارج سینیٹیشن شانی پرویز، رزاق چنہ،وقاص بابر،علی پلیجو،عبدالرحمان جو کھیو بھی موجود تھے۔
