گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اورمیونسپل کمشنر نے مختلف یوسیز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور شکایتی مراکز کا دورہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اورمیونسپل کمشنر احمد یار نے عیدالاضحی کے پہلے روز گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شکایتی مراکز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیئر مین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عیدالاضحی ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے، اور اسی جذبے کے تحت گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ نے شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ہیں، آلائشیں بروقت اٹھانے اور محفوظ طریقے سے دفن کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی مسلسل کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین کے مطابق یوسی شاہ مرید اور یوسی صالح محمد میں جانوروں کی آلائشیں دفن کرنے کے لیے ٹرنچز (گڑھے) بنائے گئے ہیں، جہاں آلائشیں مناسب طریقے سے مدفن کی جا رہی ہیں، روٹین کی صفائی کا عمل بھی حسبِ معمول جاری رہے گا، چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قربانی کی آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور سڑکوں یا گلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں، صفائی صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام شکایتی مراکز پر عملہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رابطہ کریں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر افضل لغاری کی رپورٹ کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور گڈاپ ٹاؤن کے مشترکہ اشتراک سے آلائشوں کو اٹھوایا جارہا ہے گڈاپ ٹاؤن میں شکایتی مراکز، مین آفس، کیمپ آفس، یوسی شاہ مرید اور یوسی صالح محمد میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پہلے دن چند شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر حل کر دیا گیا۔

اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر انچارج سینیٹیشن شانی پرویز،  فوٹو گرافر محمد صدیق مسافر،پی ایس چیئرمین لال جان نبی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں