کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی قیادت میں یونین کونسل شاہ مرید گڈاپ ٹاؤن میں عیدالاضحی اور عوامی مسائل کے حوالے سے ایک اہم عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع میں مختلف محکمہ جاتی افسران، علاقائی معززینِ نے شرکت کی، اس اجتماع میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی خاص طور پر عیدالاضحی کے انتظامات کو حتمی شکل دے گئی
ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے کچھ دن پہلے میٹنگ میں بھی بتایا تھاکہ گڈاپ ٹاؤن کی کچھ یوسیزمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اشتراک سے عیدالاضحی کے حوالے سے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، عیدالاضحی کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،اور شہری کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوسی شاہ مرید سمیت پورے گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہماری ٹیم ہمہ وقت متحرک ہے، میونسپل کمشنر احمد یار نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ،عیدالاضحی کے لیے خصوصی انتظامات کیئے جارہے ہیں،فیلڈ اسٹاف سیینیٹشن ورکرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور تمام یوسیز میں نگراں افسران تعینات کیے جائیں گے،محکمہ جاتی افسران کو بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا ہے، الا ئشوں کی جگہوں پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپر ے بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو، عبدالستار جو کھیو، حاجی عیسیٰ بلوچ،دا نشن برفت، امن دین جو کھیو، سنی عاشق مسیح، ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر(بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر پارک محمد افضل لغاری، ڈائر یکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈپٹی ڈائر یکٹر(ایچ ار ایم) سر فراز احمد کھتری، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی بھی موجود تھے۔
