وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی
عید کے تین روزمیں ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی گزشتہ 11 ماہ کے دوران شاندار رہی ہے
انہوں نے کہا کہ ادارے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ صرف رواں مالی سال میں پیسنجر سروسز سے 42 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔
وزیرریلوی حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ خود ادا کر رہا ہے، اور مالی طور پر ریلوے میں بہتری کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں۔
