کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

بھارتی دفاعی اور سفارتی ناکامیاں : کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا*

وزیر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا

وزیر اُتم کمار نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے.چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔

اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے

وزیر اُتم کمار مزید کہا  کہ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے،جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں خاموش رکھا گیا؟،

تلنگانہ کے وزیر اُتم کمار نے بھارتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور اصل حقائق کو جاننے کی کوشش کریں

وزیر اُتم کمار کا حکومت مخالف بیان مودی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں