کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے ڈی سی ویسٹ ذوالفقار میمن کے ہمراہ یوسی 6 منگھوپیر ٹاؤن عبدالرحمان گوٹھ میں سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے بننے والی ڈسپنسری کا ہنگامی دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ہردل عزیز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ادی عذرا پلیجو صاحبہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت منگھوپیر ٹاؤن یوسی 6 میں سرکاری ڈسپنسری کا تحفہ ملا ۔
اور اسی علاقے سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ ذوالفقار میمن اور چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے پولیو مہم کا باقاعدہ اغاز کر دیا خود بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کی اہمیت اور انتظامیہ کی سنجیدگی کا واضح پیغام دیا۔
چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے پولیو کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے منگھوپیر ٹاؤن کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پولیو لازمی پلائیں تاکہ ہمارے بچے پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رہ سکیں
اس موقع پر منگھوپیر ٹاؤن کے وائس چیئرمین رانا محمد عارف، یوسی 6 کی چیئرپرسن زبیدہ اقبال وائس چیئرمین نور محمد چنا ڈاکٹر محمد علی سمیت علاقائی معززین بھی موجود تھے.
دورے کے اختتام پر حاجی نواز علی بروہی نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک ملک بنایا جا سکے۔
