امتِ مسلمہ میں پاکستان خاص مقام رکھتاہے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ میں پاکستان کو ایک منفرد اور خاص مقام حاصل ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطینی پر پاکستان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا پر دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کرے، لیکن پاکستان نے ہمیشہ اصولی مؤقف اپنایا اور کبھی ان ترغیبات کے سامنے نہیں جھکا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں جاری صہیونی مظالم کو روکنے کے لیے ایران اور پاکستان کو ایک مؤثر اور مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کی بقاء اور سلامتی صرف باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں