کراچی: درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز فائیو بدر کمرشل پر موبائل شاپ لوٹ لی گئی
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سفید شلوار قمیض میں ملبوس ملزم موبائل فون پر بات کرتے ہوئے شاپ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سبز اور نیلے شلوار قمیض میں ملبوس 2 ملزمان پستول تھامے شام میں داخل ہوتے ہیں۔ مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر تاجروں کو یرغمال بناکر 16 پرو میکس سمیت 2 آئی فون۔ 3 دیگر مہنگے موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ کار سوار 4 ملزمان نے موبائل شاپ پر دھاوا بولا 3 ملزمان شاپ کے اندر اور ایک باہر تھا۔
تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ تاجر کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کی موبائل شاپ میں ڈکیتی ہوئی تھی۔واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹی گئی تھی۔ملزمان تو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے تھے لیکن برآمدگی نہیں ہوئی۔
رضوان عرفان نے کہا کہ بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے تاجر عدم تحفظ اور خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تاجروں کے تحفظ کے لئے وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
