صرف کوئی پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے:آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ صرف کوئی پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے، حقیقت سمجھنی چاہیے کہ کشمیر سے 6دریا نکلتے ہیں، کل کو کشمیر پاکستان میں شامل ہوجاتا ہے تو تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کئی سال سے جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کا جنگی جنون آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، بھارت ایسا ماحول بنارہا ہے جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور خطرناک اور مضحکہ خیز ہے، امن تب آئے گا جب بھارت اپنی جنگی جنون میں مبتلا سیاسی سوچ سے چھٹکارا پائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دانشمندی سے کام لیا، تنازع میں کشیدگی کو بڑھنے نہیں دیا، جنگ بندی کا مطلب ہے کہ فریقین نے فائرنگ بند کردی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  بھارت نے کھلم کھلا جارحیت کی، ہم ڈٹ کر کھڑے ہوئے،آج بھی کھڑے ہیں۔ بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہمارا ردعمل زیادہ تیز اور شدید ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی اشرافیہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ظلم پر یقین رکھتی ہے، انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریہ کے فطری نتائج ہوتے ہیں، بھارت میں عیسائیوں، سکھوں اور نچلی ذاتوں پر بھی ظلم ہوتا ہے، ظلم سے قدرتی ردعمل پیدا ہوتا ہے،جسے بھارت حل کرنے سے انکاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نے کہا کہ جب تک بھارت اندرونی مسائل کو خود حل نہیں کرتا،امن ممکن نہیں، کشمیر ایک حل طلب بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارتیوں کو خودداری سیکھنی چاہیے،جھوٹ اور جارحیت پر انحصار بند کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صرف کوئی پاگل ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے، حقیقت سمجھنی چاہیے کہ کشمیر سے 6دریا نکلتے ہیں، کل کو کشمیر پاکستان میں شامل ہوجاتا ہے تو تمام دریا پاکستان کے ہوں گے۔ پاکستان اور چین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ پاکستان، چین، اور دیگر ذمہ دار اقوام امن کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ جس طرح پاکستان نے اپنی جنگ خود لڑی ہے اگر بھارت میں خودداری ہے، تو وہ بھی اپنی جنگ خود لڑے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں