KMCکی جانب سے میونسپل قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کچرا پھینکنے، سڑکوں پر گاڑیاں دھونے، تجاوزات اور دیگر میونسپل قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے، انفورسمنٹ اور امپلیمنٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے گلشن اقبال، ضلع کورنگی، ناظم آباد اور دیگر اہم علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

دکانداروں اور کاروباری اداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے شہر میں وا قع شاپنگ مال، شاپنگ پلازہ، دفاتر صنعتی و تجارتی مراکز کی سڑکوں، گلیوں میں گاڑیاں دھونے والوں اور نرسریوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے باب 15 کے سیکشن (132) اور جدول ششم کے تحت جرمانے عائد کرنے کی قرار داد منظور کی تھی۔

یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ متعدد مقامات پر گاڑیوں کی صفائی ستھرائی اور دھلائی کرنے والے افراد مذکورہ مقامات پر گاڑیوں کی دھلائی کرتے ہیں جبکہ شہر میں واقع بسوں، ویگنوں اور کوچز کے اڈوں پر بھی ان گاڑیوں کی دھلائی کی جاتی ہے جس میں پانی کا بے دریغ استعمال کرنے سے ناصرف سڑکوں پر گندگی جمع ہوتی ہے بلکہ سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوجاتی ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ان سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ہر سال ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شہر میں متعدد مقامات پر تجاوزات کے قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ بعض مقامات پر پیدل چلنے والوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے میونسپل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں