اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلیے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔
حتمی منظوری کےلیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں گیس کمپنیوں کے لیے نرخوں میں ردو بدل کہ سفارش مالی سال 2025-26ء کے ریونیو شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔
اوگراکے مطابق سوئی سدرن کےلیے گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے کمی اور سوئی ناردرن کےلیے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
