چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے اہم ملاقات

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی کورنگی کے نوجوانوں کے لیے پیپلز یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن اور نیو کورسز شامل کرنے کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹی ایم سی کورنگی کے افسران سے اہم ملاقات

اس موقع پر کوآرڈینیٹر معیزالدین، ڈائریکٹر آئ ٹی شجاعت حسین ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عظمیٰ طاہر، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد آصف ، پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی، پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و دیگر بھی موجود تھے

ملاقات میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے جاری پیپلز یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت طلبہ وطالبات کو آن لائن کورسز کے زریعے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مختلف کورسز کی مہارت سے آراستہ کرنے اور انہیں معاشی خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کے لئے پیپلز یوتھ اسکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی ریجسٹریشن و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ فری آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو انڈسٹری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ وہ عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں