وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران شریک
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کی یکجہتی کو سلام پیش کیا۔ سندھ کابینہ نے بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کو خراج تحسین ڈیسک بجا کر پیش کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس طرح ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں،ہم متحد ہیں، اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،وزیراعلیٰ سندھ نے ملکی یکجہتی کو مضبوط ترین طاقت بنانے پر زور دیا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس میں 10 نکات شامل، مزید 10 اضافی نکات پر غور و فیصلے متوقع،اجلاس میں گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔
