شرجیل انعام میمن اور سید ناصر شاہ کا چیری ہیڈکوارٹر ووہو،چین کا دورہ

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی کا چیری ہیڈکوارٹر ووہو، چین کا دورہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ، نے چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو، چین پہنچے،  چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن کی کاوشوں سے  چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک  ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی  موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا نظام میں جدت آرہی ہے،  ہمارا ویژن ماحول دوست  ای وی گاڑیوں کو فروغ دینا ہے،چیری ہولڈنگز گروپ  نے یقین  دہانی کروائی ہے کہ سندھ بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائیں گے۔ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے سندھ کے لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی  منی ٹرکس  کا اسمبلنگ پلانٹ بھی کراچی میں قائم کیا جارہا ہے۔

شرجیل  انعام میمن نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز اور اسمبلنگ پلانٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی گاڑیاں سستے  داموں دستیاب ہو سکیں گی۔ گھروں کے سولرائزیشن سے توانائی کے بحران میں کمی  آئے گی، یہ اقدام ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا

سید ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھرپور تعاون  کی یقین دبانی کروائی گئی ہے۔غریب خاندانوں کو سولر سسٹم   دیئے جارہے ہیں،   گھروں کے سولرائزیشن سے عام آدمی کے بجلی کی ضروریات باآسانی پوری ہو سکیں گی۔موجودہ مرحلے میں غریب خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی توانائی کی ضروریات خود پوری کر سکیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ گھروں کی سولرائزیشن سے عام آدمی کو مہنگی بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور دیہی علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں