پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا نگہبان سمجھتے ہیں: صدر مملکت

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نےگوجرانوالا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے "معرکۂ حق” کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کےدوران ان کے بلند حوصلےکو سراہا۔ صدر نے افسران اور جوانوں کی جنگی تیاری اور فرض شناسی کو سراہا۔

صدر مملکت نے "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور قوم کے محافظوں پر فخرکا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں، وطن کے یہ سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، وطن کے یہ سپوت غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادرِ وطن کےدفاع کے لیے سیسہ پلائی دیواربنے، وطن کےسپوتوں نے دشمن کےناپاک عزائم کو جرأت مندی اور عملی مہارت سے ناکام بنایا۔تاریخ گواہ  رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، مسلح افواج نےپاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یکجہتی کا دوٹوک پیغام دیا،پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کو قومی عزت و وقار کا اصل نگہبان سمجھتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں