کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے شہر کراچی، خصوصاً جناح ٹاؤن میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، لیکن متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناح ٹاؤن میں کی بیشتر یوسیز میں دنوں، بلکہ ہفتوں تک پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔
انہوں نے واٹر کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا کہ جناح ٹاؤن میں فوری طور پر پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ چیئرمین رضوان عبد السمیع نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کیلئے فوری اقدامات نا ہونے کی صورت میں بطور چیئرمین اس سنگین مسئلے کو ہر فورم پر اُٹھائیں گے۔
