بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تیز اور یقینی جواب دیا جائے گا:آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کی جانب سے تیز اور یقینی جواب دیا جائے گا۔

سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔”

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور کسی بھی قسم کی سنگین کشیدگی پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا نیا محاذ کھول سکتا ہے، تو یہ اس کی سنگین غلط فہمی ہے جو پورے خطے کو نقصان پہنچائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے عالمی طاقتیں بھارت کے خطرناک عزائم کو جوہری تناظر میں سمجھنے لگی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو "اندرونی معاملہ” قرار دے کر اپنی بھاری فوج کے ذریعے کشمیری عوام کو ہراساں کر رہا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی سے ہی حل ہونا چاہیے۔

سکائی نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت کی بڑی مسلح افواج کے باوجود عسکری سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں