گلبرگ ٹاؤن محنتی اور مخلص ملازمین پر فخر کرتا ہے:نصرت اللہ

کراچی: گلبرگ ٹاؤن لائبریری ڈپارٹمنٹ کے ملازم اشفاق انور کو ادارے میں 25 سالہ مسلسل، دیانتدارانہ اور قابلِ تقلید خدمات پر ڈائریکٹر لائبریری کی جانب سے ایک پروقار تقریب کے دوران اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ تھے، جنہوں نے اشفاق انور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ادارے ایسے محنتی اور مخلص افراد پر فخر کرتا ہے۔ ان کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور علم دوست رویہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔“یہ ایک اچھی روایت ہے اور گلبرگ ٹاؤن کے ملازمین ایک خاندان کی طرح  ہے یہ اعزاز نہ صرف اشفاق انور کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ایک مثبت مثال بھی ہے کہ مسلسل محنت اور دیانتداری کا صلہ ہمیشہ ملتا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لائبریریز، جناب شیراز حسن، بھی موجود تھے، جنہوں نے اشفاق انور کی لائبریری کے لیے طویل خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ادارے کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری اسٹاف سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور اشفاق انور کو دلی مبارکباد پیش کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں