ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر اپنا واضح موقف بیان کر دیا ہے۔ بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ورلڈ بینک نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔
سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر اپنا واضح موقف بیان کر دیا ہے۔
بھارت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا
ورلڈ بینک نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے حال ہی میں سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ اس معاہدے میں اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے یا اس میں کوئی ترمیم کی جا سکتی ہے۔ صدر ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں عالمی بینک کا بنیادی کردار صرف سہولت کار کا ہے۔
