منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کی سیدہ شاہدہ رحمانی سے ملاقات،روڈ کی خستہ حالی پر وزیراعظم کو خط لکھ نے فیصلہ

ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی سے حاجی نواز بروہی کی ملاقات ۔ منگھوپیر روڈ کی خستہ حالی پر وزیراعظم کو خط دینے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی، سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس، اور صدر پی پی پی کراچی ڈویژن خواتین ونگ ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی سے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں منگھوپیر روڈ کی ناقص تعمیر، غیر معیاری میٹریل، اور مسلسل زبوں حالی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حاجی نواز بروہی نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو ایک تحریری خط پیش کیا جس میں پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کے تحت بننے والی سڑک کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات، جوابدہی اور سڑک کی ازسرِنو تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے اس سنگین عوامی مسئلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین حاجی نواز بروہی کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ براہ راست وزیراعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف کے سامنے پیش کریں گی، اور ان کا تحریری خط بھی وزیراعظم کو خود فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف پر خاموش رہنا گناہ ہے اور پیپلزپارٹی ہر حال میں عوامی حق کے لیے آواز بلند کرے گی۔

اس موقع پر دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے جن میں:

آصف موسیٰ (رکنِ سندھ اسمبلی)

  • افتخار شاہ (سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی کیماڑی)
  • اختر لُنڈ (صدر پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع غربی)
  • عارف تنولی (چیئرمین یوسی-۲)
  • سید ہلال سعید رحمانی (چیئرمین یوسی-۱۲، گلشنِ معمار)

تمام رہنماؤں نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ منگھوپیر جیسے پس ماندہ علاقے کو نظرانداز کرنا سراسر ظلم ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ملاقات ایک پُرخلوص اور نتیجہ خیز ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں