وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ خزانہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اصغر میمن اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے رہنمائی دینی ہے، نئے مالی سال میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے ہیں، نئے مالی سال میں ترقیاتی اخراجات میں اضافہ کرنا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سال اپنے مالی وسائل بہتر کرنے کی کوشش کی ہے،نئے مالی سال میں نئی اسکیمز شروع کی جائیں گی جس سے اے ڈی پی کی سائیز بڑھ جائے گی،انشاء اللہ، صوبے کے ٹیکس کلیکشن ادارے اپنا ہدف پورا کرینگے۔نئے مالی سال میں کے فور پر کام تیز کیا جائے گا جس میں مزید فنڈز دیئے جائینگے۔نئے سال میں شاہراہ بھٹو بھی مکمل ہوجائے گی جس سے عوام کو سہولت ہوگی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کو ہم پورٹ سے منسلک کرنے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔نئے مالی سال میں کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ کی اسکیمز بھی مکمل ہونگی۔سندھ حکومت شاہراہ بھٹو توسیع پروجیکٹ، کے فور اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیئے رقم مختص کرے گی۔میں چاہتا ہوں کہ نئے بجٹ میں کچھ کفایت شعاری کے اقدامات کئے جائیں۔ہم جو بھی رقم بچا سکتے ہیں وہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں