کراچی: چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا ہے موسم برسات کے حوالے سے گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی کے ہمراہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا جس کے بعد آج مورخہ 12 مئی اسسٹنٹ کمشنر سید عون عباس کی قیادت میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے کلو چوک پر نالے کی صفائی کے لیےناجائز تجاوذات کو صاف کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا ۔
عبدالجمیل خان نے کہا کہ کچھ سیاسی وابستگی رکھنے افراد کو تکلیف ہوئی اور انہوں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عبدالغفار جلبانی کو ٹاون کے دفتر میں مسلح ہو کر آئے اور ان کو شدید زود و کوب کیا جس کی ٹاون انتظامیہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس بات کا اعادہ کرتی ہے ۔کہ لانڈھی ٹاون کے سرکاری دفتر میں گھس کرسرکاری افسر عبدالغفار جلبانی کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو کیفرکردار تک ضرور پہنچائے گی۔
چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہا کہ بحیثیت ٹاون چئیرمین میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سیاسی وابستگی رکھنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے
