پلے گراؤنڈ کی آباد کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری: محمد نعیم شیخ

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے یوسی 05 میں بلال مسجد عیدگاہ پارک کا افتتا ح کر دیا

اس موقع پر لیڈی کونسلر نازیہ ناز، چئیر مین زکواۃ کمیٹی کورنگی عمران صدیقی پی ایس 95 پیپلز یوتھ کے صدر وقار لودھی، ڈائریکٹر پارک معین جت اور ٹاﺅن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

 

چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پارکوں اور پلے گراؤنڈ کی آباد کاری کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم مزید پارکوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں  جو اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کے لیے تحفہ ہے پارکوں کو بنانا اور ان کو مینٹین رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے پارکوں کو آباد رکھنے کے لیے محکمہ باغات کا عملہ اور افسران کی بھرپور توجہ کی وجہ سے کورنگی ٹاؤن میں آباد ہونے والے پارکوں سے عوام مستفید ہو رہی ہے پارک عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے میں اور میری پوری ٹیم کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے یہ ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کریں۔

محمد نعیم شیخ نےمزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل کم ہیں مگر عوام کی خدمت کرنے کےلئے عزائم بلند ہے کورنگی ٹاؤن کی ترقی کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔  کورنگی کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے کورنگی میں مسائل سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں سندھ حکومت اور میئر کراچی، کراچی کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور عمر بھر جڑیں رہیں گے ہماری قیادت کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی پاکستان پیپلز پارٹی دن بدن کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن ابھر رہی ہے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو کو سرخرو کریں گے پیپلز پارٹی ہی عوام کی جماعت ہے اور اب اس پیپلز پارٹی میں ہر قوم کے لو گ درجوگ شامل ہو رہے ہیں اور انشااللہ اگلے انتخابات میں جیالا چیئر مین بلاول بھٹو پاکستان کا وزیر اعظم ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں