پاک افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا: حماد این ڈی خان

کراچی: لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر (ایم سی) حماد این ڈی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح ہمارے سر فخر سے بلند کیے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے میں بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی وڈیو میں کہا کہ نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ ہم کتنے بہادر ہیں، وہ ڈرون اڑا رہے تھے اور شہری انہیں پکڑ کر لاٹھیوں سے مار رہے تھے جو کہ بہادری کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بھی حد کر دی ہے جس کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا اب سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔

حماد این ڈی خان نے کہا کہ یہ ٹریلر تھا اگر بھارت نے اب دوبارہ حرکت کی تو اسے بھرپور اور پہلے سے بھی زیادہ طاقتور جواب دیا جائے گا۔ ہر چیز کا حل بات چیت میں ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ کرو گے تو نتائج کے لیے تیار رہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں