مسلح افواج کا آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان

مسلح افواج نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔اس کے بعد 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بُنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں بتایا کہ بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں "معرکۂ حق” آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے۔پاکستان نے ان مظالم کا بدلہ لینے اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور الحمد اللہ نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے دکھایا۔ جس پر ہم ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ظلم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی توفیق دی۔

جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں کو حکم دیا ہے کہ ظلم کا بدلہ لیا جائے،اور ہم اسی عاجزی کے ساتھ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔ ہم اپنے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

آئی ایس پی آر نے جنگ میں حصہ لینے والے سپائیوں، افسران، پائلٹس، ملاحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرأت، پیشہ وارانہ مہارت اور قربانی کی وجہ سے میدان جنگ میں کامیابی ممکن ہوئی۔پاکستانی قوم کی ثابت قدمی، دعاؤں اور اخلاقی حمایت نے مسلح افواج کو حوصلہ کیا جبکہ  نوجوان نسل نے سائبر اور انفارمیشن وارفیئر میں پہلی صف کے سپاہی بن کر اپنا کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے جنگ کے دوران بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار بن کر کھڑے ہونے پر ملکی میڈیا کا شکریہ ادا کیا جبکہ دفترِ خارجہ اور سفارتی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس دورانیے میں پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر جس وضاحت، بصیرت اور اعتماد سے پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس آپریشن کو مؤثر بنایا جبکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں  جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ  وزیرِ اعظم  اور ان کی کابینہ کا، جنہوں نے اہم فیصلے لے کر قوم کو بحران سے نکالا۔

ترجمان پاک فوج نے اعلامیے میں کہا کہ  پاکستان کی جانب سے دیا گیا ردعمل مشترکہ عسکری ہم آہنگی، جدید جنگی شعور، نیٹ ورک بیسڈ وارفیئر اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی اعلیٰ مثال تھا۔ بری، بحری، فضائی اور سائبر محاذوں پر مکمل ہم آہنگی سے 26 سے زائد دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سرسا، بھُج، نالیا، آدمپور، بٹھنڈا، پٹھان کوٹ، سرینگر، ادھم پور، جموں میں فضائی اور عسکرے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ 10 بریگیڈ، 80 بریگیڈ، راجوری، نوشہرہ کے ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے جبکہ دہشت گردی پھیلانے کیلیے راجوری اور نوشہرہ میں قائم کیے گئے بھارتی اڈے و تربیتی مراکز بھی تباہ کیے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایل او سی پر دشمن کی پوسٹیں اور توپ خانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ انہوں نے سفید جھنڈے بلند کیے اور جنگ بندی کی اپیل کی۔

ترجمان پاک افواج کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے اپنے مسلح ڈرونز سے بھارت کے بڑے شہروں بشمول نئی دہلی تک پیغام پہنچایا کہ ہم بھی اُن سے زیادہ ڈرونز کی بھرپور طاقت رکھتے ہیں۔ سائبر محاذ پر بھی اہم بھارتی عسکری نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچے کو وقتی طور پر مفلوج کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران پاکستان نے صرف مخصوص اور محدود نوعیت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،  تمام حملے صرف اُن ٹھکانوں پر کیے گئے جو براہِ راست دہشت گردی یا معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث تھے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مشرقی سرحد پر آپریشن کے دوران بھی پاکستان کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا، جس کا کامیاب انسداد بیک وقت مغربی محاذ پر جاری رہا۔  "معرکۂ حق” قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، جس نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع یقینی بنایا۔کوئی بھی اس غلط فہمی نہ ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کو چلینج کرے گا، اگر ایسا ہوا تو ہمارا جواب ہمہ گیر اور فیصلہ کن ہو گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں