سیز فائر میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے دوران سیز فائر میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا۔یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس جوہری جنگ میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جاسکتی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اس پورے معاملے میں مضبوطی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے حالات کی سنگینی کو بخوبی سمجھا اور بڑی ثابت قدمی دکھائی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نے کہا کہ شروع میں سیز فائر کا کہا تو دونوں ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، میں نے کہا ہم تمہارے ساتھ خوب تجارت کریں گے لیکن پہلے یہ سب بند کرو، اگر تم یہ بند کرتے ہو تو ہم تجارت کریں گے اگر نہیں کرتے،تو کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ہم نے اس عمل میں بہت مدد کی، ہم نے تجارت کے ذریعے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں نے تجارت کو کبھی اس انداز میں استعمال نہیں کیا جس طرح میں نے کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں