مومن آباد ٹاؤن کی جانب سے پاک افواج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد

کراچی: ٹاون چئیرمین مومن آباد ملک عارف نے کہا ہے کہ آج کے دن شاہین صفت ائیر فورس نے بھارت کے غرورکو خاک میں ملا دیا۔ بھارت نے 7 مئی کی شپ کو پاکستانی شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنایا گیاپاکستانی عوام نے فوج کے ساتھ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ آج کے دن پاک فوج کے جوانوں نے دشمن پر جاری ضرب لگا کر غرور خاک میں ملا دیا ۔

سید زین علی شاہ نے کہا کہ جب مسئلہ کلمہ لاالہ الااللہ کا ہو اور ملکی سالمیت کا ہو تو پوری قوم یکجا ہو جاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آج پاکستان کو فتح و کامیابی ملی ہماری فوج کا موٹو ایمان تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔  شوق شہادت و جذبہ جہاد کو دل میں رکھیں گے تو پاکستان اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے

اسد امان اللہ نے کہا کہ جنگ صرف فوجی طاقت سے ہی نہیں جیتی جاتی‘ اس جیت میں قومی اتحاد و یکجہتی والا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف اس وقت پوری قوم پارلیمنٹ، افواج پاکستان کا پاکستان کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا اٹوٹ رشتہ قائم کئے ہوئے ہے۔

ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیاں‘ جلسے جلوس اور ادارہ جاتی سطح پر منعقد کئے گئے اجلاس اس امر کا بھرپور اظہار ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف قوم اپنے باہمی اختلافات اور ہر قسم کے امتیازات کو بھلا کر یکجہت ہے اور افواج پاکستان کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔ حتیٰ کہ ملکی تمام سیاسی جماعتیں بھی دفاعِ وطن کیلئے وفاق پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہت ہو چکی ہیں۔ قوم کی اس یکجہتی سے نہ صرف بھارت خوفزدہ ہے جس نے اپنے 25 سے زائد ایئرپورٹ اور کرتارپور راہداری معینہ مدت کیلئے بند کر دی ہے اور اپنے بچائو کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے جبکہ صلاح الدین یوسف زئی نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بلند حوصلوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنگی خوف میں مبتلا ہونے کے بجائے پاکستان میں کھیلوں کے میدان سجے ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھارت کو للکارا جا رہا ہے اور اسکے جھوٹے پراپیگنڈے کا ٹھوس جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارت کو پاکستان کیخلاف مزید جارحیت سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ نہ تو یہ 65ء والا پاکستان ہے اور نہ ہی 71ء والا‘ یہ 2025ء کا ایٹمی پاکستان ہے جو اپنے دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے‘ بے شک قوم کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ اگر بھارت اپنی شرانگیزیوں سے باز نہ آیا تو اسے پاکستان کی طرف سے ایسا مزید کرارا جواب ملے گا کہ تاریخ میں بس یہی لکھا رہ جائیگا کہ ’’ایک تھا بھارت۔

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان ۔ سید زین علی شاہ پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمی کراچی چیئرمین اسد امان اللہ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمی کراچی چیئرمین صلاح الدین یوسف زئی کی قیادت میں یکجہتی پاکستان یکجہتی  پاک فوج  ریلی کیمپ آفس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آبادسے آفاق خان شاہد پارک نزد ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان، سید زین علی شاہ، چیئرمین اسد امان اللہ اور چیئرمین صلاح الدین یوسف زئی  میڈیا سے گفتگو کی

ریلی میں، مومن آباد ٹاؤن کے یو سی چیئرمینز، یو سی وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان،  ٹاؤن افسران/ ملازمین اور عوام کی بھی بڑی تعداد   موجود تھی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں