افواج پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا:طارق عزیزبلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے آپریشن ”بنیان مرصوص” کی کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار نے مشترکہ بیان میں کہا کہ افواج پاکستان نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا عملی ثبوت پیش کیا، یہ آپریشن نہ صرف عسکری کامیابی کا دن ہے بلکہ قومی وقار کی بحالی کا دن بھی ہے۔”چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت دہشتگردی اور بزدلانہ حملوں اور سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں پاک افواج نے کامیاب آپریشن  ’بنیاں مرصوص‘ کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا،پاکستان کی تاریخ میں یہ دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس عظیم کامیابی پر فخر محسوس کر رہی ہے،ہمارے نوجوان آج نئی روح، نیا حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنی نئی نسل کو یہ دن بطور فخر یاد  دلاتے رہیں گے،میونسپل کمشنر احمد یار نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے حوالے سے کہا کہ ملک بھر میں جو قومی یکجہتی کا مظاہرہ ہوا، گڈاپ ٹاؤن اس میں پیش پیش رہا، ہمیں افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے تمام علاقوں دفاتر، یونین کونسلز، اسکولز اور مقامی عمارتوں پر قومی پر چم  لہرا دیا گیا ہے،شہریوں کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کے ساتھ وطن عزیز کی سلامتی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی اور خصوصی دعائیں کیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں