چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن کی قیادت میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر علی اکبر نے کہا ہے کہ فتح کا سورج ایک بار پھر وطنِ عزیز پر طلوع ہوا ہے۔الحمدللہ! ربِ ذوالجلال کے فضل و کرم سے پاکستان نے حالیہ جنگ میں فتحِ مبین حاصل کی یہ کامیابی محض عسکری قوت کی نہیں، بلکہ ایمان، استقلال، اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔آج کا دن ہمارے لیے شکر، فخر اور قومی وحدت کی علامت ہے۔ہماری بہادر افواج نے جس حکمت، جرات اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ کے سنہری بابوں میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ہم اپنے رب کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتے ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا اور دشمن کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی فتح ہےایسی فتح، جو پوری قوم کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔
چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے ڈی سی کیماڑی افس سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام وطن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔
ریلی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر ٹاؤن کے تمام محکموں کے افسران وعملہ ۔اساتذہ اکرام اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندا سمن نے کہا کہ عوام وطن کے دفاع کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں