وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے اُن کے عزم پربےحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے قریبی تعاون کیا ہے۔صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کو ایک مضبوط شراکت دارملا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملےگی اوردوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یہ تعاون صرف تجارت اور سرمایہ کاری تک محدود نہیں، ہر شعبے میں ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں