آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو شکست ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد ہم نے بھارت سے جنگبندی پر مثبت جواب دیا ہے،امید ہے کے پانی کی تقسیم شفاف ہوگی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے اپیل کی کہ قوم بالخصوص علماء کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہداءو غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں تعاون پر ہم چین، ترکیہ و دیگر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کے پاک افواج نے جو حملے کا جواب دیا اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

وزیر اعظم شھباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے بحت ہی تحمل کا مظاہرہ کیا مگر ہماری سرحدوں کو ۔شانہ بنایا گیا۔ یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہوئی ہے۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں