پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹر نیشنل میڈیا کو بریفنگ دی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت میں دہشتگردوں کے کیمپس موجود ہیں۔بھارتی خفیہ ایجسی کا افسر دہشتگردوں کو بھاری رقم دینے کی بات کررہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجسی کا افسر دہشتگردوں کو عوامی مقامات پر حملوں کے لئے کہتے ہیں۔
افواج پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرے دہشتگرد گروپوں کو معاونت فراہم کررہا ہے۔جنوری 2024 سے اب تک پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 77 ہزار سے زائد آپریشنز کیے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے مکانات تباہ کردیے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر بیہمانہ تشدد کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج بھارتی شہریوں کے سنجیدہ سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہے۔بھارتی شہری پہلگام میں بھارتی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے وڈیو بھی چلادی۔
