پاک افواج دہشتگردی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے بھارتی جارحیت بزدلانہ حملے اور سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، لیکن پاکستانی قوم اور پاک افواج  دہشتگردی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ بھارت ایک طرف عالمی برادری کے سامنے امن کا لبادہ اوڑھتا ہے جبکہ دوسری طرف دہشتگردی ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کا بازار گرم کیے ہوئے ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور بزدلانہ حملے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات دراصل اس کی ناکامیوں اور خوف کا مظہر ہے،ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ ہم پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے میں پاکستانی قوم متحد ہے،عوام وطن کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، انہوں نے بزدل،دہشتگرد پر واضح کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اس کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہماری امن پسندی کو بھارت ہرگز کمزوری نہ سمجھے، ہم ہر جارحیت کا دو ٹوک جواب دے رہے ہیں پاکستان کی سا  لمیت، پاک فوج کی کامیابی کے لیے قوم شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں