کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے بھارتی جاہریت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے یکجہتی اظہار اور ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا ہے ۔
کراچی پریس کلب کے سامنے بھارتی جاہریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مودی سرکار نے اس مرتبہ جو غلطی کی ہے اس نتیجہ پورا بھارت بھگتنے جارہا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ مودی مائنڈ سیٹ کی وجہ سے انشاءاللہ اس مرتبہ بھارت کے اندر اور پاکستان بننیں گے۔بھارت کی اقلیتیں احساس محرومی کا شکار ہیں اس کی مودی سرکار کو قیمت ادا کرنا پڑینگی۔اب اگر بھارتی جاہریت ہوئی تو ان کو سخت جواب دینگے ۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ اپنے افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارتی جاہریت سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے۔ پاکستانی افواج کی مہارت ہے کہ بھارتی جہاز اور ڈرون گرا دیئے۔پاکستان کا پانی بند کیا ہے تو پوری دنیا سمجھ گیا ہے کہ مودی عالمی یزید پیدا ہوگیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ تاس معاہدے کو نقصان پہنچنے پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا۔ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
ایم کیوایم رہنماء فیصل سبزواری نے کہا کہ جنگوں میں جذبے لڑتے ہیں ۔عالمی دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مذھبی جنونیت کون کررہا ہے ۔پاکستان دھشتگردی کا شکار ہے ۔ہم جنگ کے خلاف ہیں مگر اپنے وطن کے حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔
ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم بھارتی جاہریت برداشت نہیں کرینگے ۔ ہم پہلگام واقعے کی بھی مذمت کرتے ہیں مگر افسوس کہ بھارت نے بغیر تصدیق کے پاکستان پر الزام لگایا ہے ۔۔پاک فوج نے کبھی جاہریت نہیں کی ہے۔
نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے خلاف بھارتی جاہریت ختم نہیں ہوئی تو ہم بھرپور انداز میں جواب دینگے ۔انٹرنیشنل کمیونٹی مداخلت کرے اور یہ کشیدگی ختم کروائیں ۔ نسرین جلیل نے کہا کہ بھارت بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
سندھ اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن علی خورشیدی نے کہا کہ جو شرارت بھارت نے کی ہے اس سے پاکستان کا کوئی لینا دینا ہے ۔اگر دشمن پاکستان پر نظر ڈالے گا تو ہم اپنے آپس کے اختلاف بھلا کر دشمن کو سخت جواب دینگے ۔پاکستان کی ساری عوام ایک ہے ۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ رات کی تاریخی میں مودی سرکار نے حملہ کیا اس کو پاکستانی افواج نے ناکام بنادیا۔اگر پاکستان کی سالمیت کی بات ہوگی تو ایک ایک بچہ فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
افتخار عالم نے کہا کہ پاکستانی عوام متحد ہے اور ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
