لائن آف کنٹرول کی جھڑپوں میں بھارت کے 40 سے 50 فوجی مارے ہیں: عطاء اللہ تاڑ

لائن آف کنٹرول کی جھڑپوں میں بھارت کے 40 سے 50 فوجی مارے ہیں: عطاء اللہ تاڑ

قومی اسمبلی میں وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خطاب میں کہا کہ رافیل کے گرنے کے بعد ہندستانی فوج کے حوصلے پشت ہو چکے ہیں۔ ہم نے لائن آف کنٹرول کی جھڑپوں میں بھارت کے 40 سے 50 فوجی مارے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ چائے اب بھی تیار ہے مگر اس بار انداز مختلف ہوگا۔ہم نے بھارت کو چائے کی ہوم ڈلیوری کی ہے۔

عطاء اللہ تاڑ نے کہا کہ رافیل کمپنی کی شیئرز 18 فیصد گرگئے ہیں۔روایتی جنگ میں پاکستان کی برتری دشمن پر عیاں ہوچکی ہے۔ بھارت کے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو جنگی حکمت عملی سے گرایا

وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑ نے کہا کہ رافیل کے بعد اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرونز مارگرائے ہیں۔ڈرنز کا ملبہ ہمارے لئے وار ٹرافی ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بے پناہ نقصان اٹھایاہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کی گئی جسکے نتیجے میں بے گناہ اور معصوم شہری شہیدہوئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے 3رافیل طیارے مار گرائے۔ پاک فوج دنیا کی بہترین پروفیشنل فوج ہے اورہم نے دنیا پر اپنی فوجی طاقت ثابت کر دی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مودی نے پہلگام واقعہ کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں