بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا جو ناقابل قبول ہے، آئی ایس پی آر

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا ناقابل قبول ہے:آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا اور ہائیڈرو پروجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہا کہ بھارتی حملے پر پاک فضائی کی جواب کارروائی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے اب تک بھارت کے 5 طیاروں کو گرایا جن میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ اور ایک ڈرون بھی شامل ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں میں بھرپور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اس کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا، ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی طیارے موجود تھے، بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 5 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید ہوئے، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں۔

میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ مریدکے میں مسجد ام القرا کو نشانہ بنایا گیا، 4 حملے کیے گئے، ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہے، دو لوگ یہاں لاپتا ہوگئے ہیں، مسجد شہید ہوگئی ہے، اطراف میں غریب لوگوں کے کوارٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیالکوٹ کے شمال میں گاؤں کوٹلی لوہاراں پر دو حملے کیے گئے، ایک گولہ پھٹا نہیں اور ایک گولہ کھلے کھیت میں گرا ہے یہاں کوئی نقصان نہیں ہوا۔آخری مقام شکرگڑھ کے قریب ہے جہاں دو حملے کیے گئے، نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کے اس بزدلانہ، بلااشتعال، بلاجواز حملے کا بھرپور جواب افواج پاکستان پاکستانی قوم کی حمایت سے دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

قبل ازیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی ہے، شہری آبادی میں 4 کوارٹرز کو نقصان پہنچا جہاں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔ مظفر آباد میں شاہی والا نالہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا اور یہاں دشمن کی طرف سے 7 حملے کیے گئے، اس میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں