معاشی استحکام کیلئے شرح سود میں مزید نرمی کی ضرورت ہے: چیئرمین آباد
کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی سے متعلق چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کا ردعمل۔
محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے مگر تاجروں کی توقعات کے برعکس ہے، معاشی استحکام کیلئے شرح سود میں مزید نرمی کی ضرورت ہے۔
چیئرمین آباد نے کہا کہ پائیدار اقتصادی بہتری کیلئے مانیٹری فیصلوں پر مشاورتی عمل جاری رہنا چاہیے، ایسے اقدام سے کاروباری طبقے کو ریلیف اور تعمیراتی و صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
محمد حسن بخشی نے کہا کہا اس کیساتھ حکومت کو پالیسی سطح پر بھی کاروباری برادری کے مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ ایف بی آر کے حالیہ سخت اقدامات و اختیارات جیسے معاملات بھی اعتماد کی بحالی میں رکاوٹ ہیں،حکومت کا صنعت و تجارت کے مفاد میں پالیسیوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا ضروری ہے
معاشی استحکام کیلئے شرح سود میں مزید نرمی کی ضرورت ہے: چیئرمین آباد
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
