بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے:نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پہل نہیں کریں گے، ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔

علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنادیا، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بلکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ بھارتی فضائیہ کو اسی کی زبان میں جواب دیا، بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر کوشش کی نہیں انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، امن اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چائیے، ماحولیاتی تبدیلی کا اثر آنے والی نسلوں پر پڑے گا، مسئلہ کشمیر ،فلسطین کے باعث خطے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے،  مقبوضہ کشمیر میں یو این قرادراوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی،  ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز آٹھائی، ہم نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام حملے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹاناتھا، بھارت کے اقدامات خطے اور دنیا میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن اگر بھارت کی جانب سے جارحیت ہوئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں