چیئرمین منگوپیر ٹاؤن نواز علی بروہی کی ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کے ہم منصب سے ملاقات

کراچی: چیئرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے چیئرمین سراب گوٹھ لالا عبدالرحیم سے ان کے دفتر میں اہم اور خوشگوار ماحول میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ کی ثقافتی روایات، ٹاؤنز کی ترقی، اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

میزبان چیئرمین لالا عبدالرحیم نے حاجی نواز علی بروہی کو سندھ کی ثقافت کی علامت روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا، جو نہ صرف مہمان نوازی بلکہ بھائی چارے اور ثقافتی وابستگی کی علامت ہے۔ جواباً حاجی نواز علی بروہی نے سراب گوٹھ کو ایک جدید، صاف ستھرا اور ماڈل ٹاؤن بنانے پر لالا عبدالرحیم کو دلی مبارکباد دی اور ان کی مثالی بلدیاتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لالا عبدالرحیم نے بھی حاجی نواز علی بروہی کی عوامی خدمات، شفاف نگرانی، اور منگوپیر ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی نواز بروہی ہر منصوبے پر خود کھڑے ہو کر نگرانی کرتے ہیں، یہی ان کی کامیابی کا راز اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہے۔

ملاقات کے دوران سیاسی، سماجی اور بلدیاتی امور پر بھی مفصل گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہرِ کراچی کے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس ملاقات میں وائس چیئرمین رانا محمد عارف، کونسلر  جاوید بروہی سمیت دیگر معزز سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے اس ملاقات کو عوامی خدمت کے جذبے کی مضبوطی سے تعبیر کیا۔

یہ ملاقات سندھ میں بلدیاتی قیادت کے درمیان اتحاد، بھائی چارے، اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عکاس ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں