کراچی: لانڈھی ٹاون انتظامیہ کا سرکاری اراضی/دفاتر/پارکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ جلد پٹیشن دائر کردی جائے گی۔
پٹیشن میں سرکاری و سیاسی سہولت کاروں کے نام بھی شامل کئے جائیں گے، قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ
سرکاری املاک قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔لانڈھی ٹاون میں اس وقت (1) سابقہ یوسی6 آفس نزد مونو ٹینکنیکل انسٹیٹیوٹ 12ہزارمین روڈ لاننڈھی (2)لانڈھی ٹاون کا پرانا ہائیڈرینٹ 36 بی زمان آباد لانڈھی 15 ہزار روڈ (3) لانڈھی ٹاون. اسٹور یارڈ نزدالرازی میڈیکل سینٹر لانڈھی 3 (4)۔کورنگی 5 اسٹیڈیم (5) سابقہ نرسری نزد سابقہ یوسی20 ا آفس ایم شریف روڈ سمیت دیگر کئی اہم مقامات پر قبضہ مافیا قبضے کرنے کے لیے متحرک ہوچکا ہے۔
ٹاؤن انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہے کہ قبضہ مافیا کو متعلقہ سرکاری اداروں کے متعلقہ ذمہ داروں اور لانڈھی تھانے کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے۔
اس وقت ایک سازش کے تحت لانڈھی ٹاون میں قبضہ مافیا تیزی سے مختلف سرکاری اراضیوں کو ہڑپ کرنے کے لیے یکجا ہو کر سرکاری وسیاسی سرپرستی میں قبضے کرنے کی سر توڑ کوششیں کررہی ہیں۔مگر لانڈھی ٹاون انتظامیہ انکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
لانڈھی ٹاون انتظامیہ ایسے قبضے گیروں کو کسی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔
ٹاون چئیرمین نے تمام یوسی چیئرمینز سے ان کی یوسیز میں سرکاری اراضی پر قبضے کی جانے والی یا قبضے کی کوشش کرنے والی اراضی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جبکہ محکمہ انکروچمنٹ کو کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کی ہدایات دی ہیں۔
