میں بھی اپنے آپ کو ایک مزدور ہی سمجھتا ہوں،عوام کی خدمت میرا فرض بھی ہے:نواز علی بروہی

کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ یومِ مزدور وہ دن ہے جو ہمیں محنت، قربانی اور جدوجہد کی عظمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اُن عظیم لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو گرمی، سردی، دھوپ اور تھکن کی پروا کیے بغیر اپنے ہاتھوں کی محنت سے معاشرے کا پہیہ رواں رکھتے ہیں۔مزدور صرف وہ نہیں جو فیکٹری میں کام کرتا ہے یا سڑک پر پتھر اٹھاتا ہے، بلکہ ہر وہ فرد مزدور ہے جو رزقِ حلال کے لیے دن رات محنت کرتا ہے۔

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ میں بھی اپنے آپ کو ایک مزدور ہی سمجھتا ہوں۔عوام کی خدمت میرا فرض بھی ہے، ایمان بھی، اور پہچان بھی۔ میں دن رات فیلڈ میں موجود رہ کر اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتا ہوں، کیونکہ میری نظر میں اصل عزت اُس خدمت میں ہے جو دل سے کی جائے۔ جو لوگ معاشرے کی بہتری کے لیے پسینہ بہاتے ہیں، میں ان سب کو دل سے سراہتا ہوں اور ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ منگو پیر ٹاؤن کی انتظامیہ محنت کش طبقے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور آئندہ بھی ان کے حقوق، سہولیات اور عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتی رہے گی۔ آئیے اس دن کو صرف ایک یادگار نہ بنائیں بلکہ یہ عہد کریں کہ ہم ہر دن مزدوروں کی قدر کریں گے، ان کے مسائل پر آواز بلند کریں گے، اور ایک باعزت معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں